سپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کی دھمکی ، اگر چھ چھ ماہ کمیٹیوں اور ایوان میں پی ٹی آئی اراکین حاضر نہیں ہونگے تو پھر ان کے بل ایوان میں کیسے پیش ہونگے؛ایاز صادق

بدھ 25 نومبر 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چھ چھ ماہ کمیٹیوں اور ایوان میں پی ٹی آئی اراکین حاضر نہیں ہونگے تو پھر ان کے بل ایوان میں کیسے پیش ہونگے۔ میڈیا پر بلا جواز تنقید کی گئی کہ ہمارے بلوں کو فلور پر نہیں لایا جاتا۔ پی ٹی آئی اراکین پیار سے میری جان لے لیں لیکن زبردستی سے نہیں چلوں گا۔

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق شروع سے ہی پی ٹی آئی اراکین پر گرجتے برستے دکھائی دیئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی اراکین کو واضح طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھ چھ مہینے آپ لوگ کمیٹیوں اور ایوانوں میں تشریف نہیں لاتے ہیں کبھی آپ لوگ استعفے دیتے ہیں تو کبھی واپس لے لیتے ہیں اور پھر باہر جا کر میڈیا پر بلاجواز تنقید بھی کرتے ہیں کہ ہمارے بلوں کو فلور پر نہیں لایا جاتا ہے آپ لوگ ایوان اور کمیٹیوں میں حاضری کو یقینی بناؤ گے تو آپ کے بل فلور پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے جس طرح باہر جا کر ہم پر تنقید کی ہے اس کے بعد بطور اسپیکر ہم سے بھی کسی قسم کی خصوصی مراعات کی توقع نہ کی جائے۔ پی ٹی آئی اراکین پیار سے میری جان لے لیں لیکن زبردستی سے کام نہیں چلے گا۔ شیریں مزاری کے بل پر بھی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے مخالفت نہیں کی تو ایاز صادق نے زاہد حامد کو مخاطب ہو کر کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو بل کی مخالفت کرتے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :