الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ،زاہد حامد، اوورسیز ووٹنگ کا تجربہ ناکام رہا،آ ن لائن،ای میل اور ٹیلی فونک ووٹنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اوورسیز ووٹنگ کا تجربہ ناکام رہا۔آ ن لائن،ای میل اور ٹیلی فونک ووٹنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بائیومیٹرک الیکشن ممکن نہیں پورے ملک میں ایک وقت میں بائیو میٹرک انتخابات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن سے متعلق معاملات بھی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شامل کوے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے،جس کا مسودہ اراکین کے حوالے کردیاگیا ہے جس پر آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرہ ایکٹ کے تحت ریکارڈ کو درست رکھنے کے حوالے سے قانونی رکاوٹ بھی درپیش ہے،آف لائن ووٹنگ کیلئے نادرہ کا ڈیٹا چوری ہونے کا امکان بھی ہے

متعلقہ عنوان :