خیبر پختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے نو سنگین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال

بدھ 25 نومبر 2015 09:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے نو سنگین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیئے ہیں اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسے فوجی عدالتوں کو ارسال کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ ہونے والے اجلاس کے بعد اسے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا ہے اس سے قبل صوبائی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کا کیس بھی فوجی عدالت کو ارسال کیا تھا اور فوجی عدالت نے ملزمان کو پھانسی کی سزا دی تھی اور صدر مملکت کی جانب سے ملزمان کی اپیل کو مسترد کیاگیا ہے ۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پشاور سمیت صوبے بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے اہم ترین کیسز فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کی منظوری کے بعد وفاق کی حتمی منظوری کے بعد اسے فوجی عدالتوں کو ارسال کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کیسز بھیجوانے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔