میانوالی،تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ مریم مختار شہید ہوگئیں، ایف7 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پرتھا کہ فنی خرابی کے باعث کچہ گجرات کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا،پی اے ایف کی پہلی خاتون فلائنگ آفیسر شہید ہوئیں،حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکواری بورڈ تشکیل دے دیا ہے،ترجمان پاک فضائیہ،ائیرچیف مارشل سہیل امان کاشہیدپائلٹ مریم مختیارکوخراج عقیدت،شہیدپائلٹ کی عظیم قربانی کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،مریم مختارنے جرأت اوربہادری کے ساتھ جان دی

بدھ 25 نومبر 2015 09:27

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ فضائیہ کا ایف 7 پی جی تربیتی طیارہ میانوالی کے علاقے کچہ گجرات میں گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پی اے ایف کی پہلی فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں ہیں، تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کے روز پاک فضائیہ کا ایف7 پی جی کا تربیتی طیارہ اپنی معمول پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیا اس حادثہ میں خاتون پائلٹ مریم مختار زخمی ہوگئیں تھیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں،ترجمان کے مطابق مریم مختار پی اے ایف کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جو حادثے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئیں،حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرائیرچیف سہیل امان کاشہیدپائلٹ مریم مختیارکوخراج عقیدت ،مریم مختیارکی عظیم قربانی کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،مریم مختارنے جرأت اوربہادری کے ساتھ جان دی۔میڈیارپورٹس کے مطابقائیرچیف مارشل سہیل امان نے شہیدپائلٹ مریم مختیارکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مریم مختیارپوری قوم کیلئے روشنی کامینارہے ،شہیدپائلٹ نے قوم کی ماوٴں ،بہنوں ،بیٹیوں کاسرفخرسے بلندکردیا