اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے سدباب کےلئے دنیا بھر کے مسلمان باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ کام کریں،صدر مملکت ممنون حسین کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی سے بات چیت

منگل 24 نومبر 2015 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے سدباب کےلئے دنیا بھر کے مسلمان باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ کام کریں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کےلئے رابطہ عالم اسلامی کا پلیٹ فارم بہت موزوں ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوانِ صدر میں اُن سے ملاقات کی۔