بلدیاتی انتخابات میں جانبداری،اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ثبوت مانگ لئے،اسلام آباد انتظامیہ،پولیس بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائے،کسی بھی ثبوت کی فراہمی یا نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،عمران خان کو خط

اتوار 22 نومبر 2015 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) اسلام آباد انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزامات پر ثبوت مانگ لئے۔ عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے کسی بھی ثبوت کی فراہمی یا نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی بھی پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا فوری ازالہ کیا جائے: وزارت داخلہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائے ۔ اس سلسلے میں کسی بھی پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا فوری ازالہ کیا جائے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزامات پر ثبوت مانگ لئے۔ عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے کسی بھی ثبوت کی نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔