ایران فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی ، سرحد پارسے داغے گئے چار ماٹر گو لے پاکستانی حدود چیدگی کے مقام پر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے، پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی پر پوں کی آواز خاموش ہوگئی

اتوار 22 نومبر 2015 10:04

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء)ایران فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کی گئی ایران کی جانب سے چار ماٹر گولہ فائر کیا گیا جو پاکستانی حدود چیدگی کے مقام پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گئی پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی پر توپوں کی آواز خاموش رہی ،تفصیلا ت کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے کئی بار سرحدی خلاف ورزی کی گئی اور کئی بار ماٹر گولے ،راکٹ فائر کئے گئے جو پاکستانی حدود چیدگی ،پروم ،زعمران ودیگر باڈری علاقوں میں گری ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے اور باڈری آباد انہیں گولہ باری کی وجہ سے کئی آباد نقل مکانی کرچکے ہیں اور مذید سلسلہ جاری ہے ،بار بار احتجاج کے باوجود بھی اس کی روک تھام پر کوئی عملی اقدام نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :