واشنگٹن کا مسئلہ کشمیر میں کوئی کردار نہیں،پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہیے ؛امریکہ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا مسئلہ کشمیر میں کوئی کردار نہیں ہے بلکہ ایشو پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی تشویشناک ہیں اور ہم ہمیشہ دونوں ممالک کی حکومتوں پر یہ زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تشدد کا یہ سلسلہ بند کرے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کا اپنا معاملہ ہے اور اس میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری کی پاکستان آرمی چیف سے ملاقات میں سکیورٹی امور سے متعلقہ بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر جیسے ایشو پر بات چیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع امور پر تبادلہ خیال کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملک دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ پارٹنر شپ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کاامن واستحکام مضبوط کرنے کیلئے مشترکہ کوشش انتہائی اہمیت کی حامل ہے