بھارتی مداخلت بارے عالمی برادری کو فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوت ٹھوس شہادتوں پر مبنی ہیں،دفتر خارجہ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) دفتر خارجہ نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں بھارتی مداخلت کے ثبوت انتہائی محنت سے تیار کئے ،عالمی برادری کو فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوت ٹھوس شہادتوں پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے جتنے بھی ثبوت دستیاب ہیں وہ انتہائی محنت کے ساتھ تیار کئے گئے ہیں اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت یورپی ممالک کو بھارتی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے تمام ثبوت ٹھوس شہادتوں پر مبنی ہیں۔ شہادتوں کے مطابق پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ تخریب کاری کرنے میں ملوث ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ثبوتوں سے متعلق میڈیا میں دیئے جانے والا تاثر درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :