صدر مملکت نے پشاور اے پی ایس حملے کے چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں اے پی ایس حملے کے چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ ان چاروں دہشت گردوں نے صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل کی صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چاروں دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے۔