بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ،پنجاب میں مسلم لیگ ن 1053نشستوں کے ساتھ پہلے ،آزادامیدوار920نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر،تحریک انصاف 355نشستوں پرکامیاب ، سندھ میں پیپلزپارٹی 978،آزاد176،ایم کیوایم 118،مسلم لیگ ن 84نشستیں حاصل کیں، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ،پنجاب میں مسلم لیگ ن 1053نشستوں کے ساتھ پہلے ،آزادامیدوار920نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے ،تحریک انصاف نے 355نشستوں پرکامیابی حاصل کی جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی 978،آزاد176،ایم کیوایم 118،مسلم لیگ ن 84نشستیں حاصل کیں۔دونوں صوبوں میں جمعہ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی 2371نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 1053،آزادامیدواروں نے 920،پاکستان تحریک انصاف نے 335،مسلم لیگ ق نے 18،پاکستان پیپلزپارٹی نے 15،جماعت اسلامی نے 8نشستیں حاصل کیں ۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات میں میانوالی کی51یونین کونسلزمیں سے پاکستان تحریک انصاف نے 21،آزادامیدواروں نے 19اورمسلم لیگ ن نے 10نشستیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

اٹک کی 64یونین کونسلزمیں سے مسلم لیگ ن 31،آزاد18،تحریک انصاف9،پیپلزپارٹی1اورمسلم لیگ ق نے5نشستیں حاصل کیں۔گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن 74آزاد38تحریک انصاف6اورجماعت اسلامی3نشستوں پرکامیاب ہوئی۔

جہلم کی155نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 106،آزاد27اورتحریک انصاف کے22امیدوارکامیاب ہوئے ،شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن نے 223،آزادامیدواروں نے 80،تحریک انصاف نے 33اورپیپلزپارٹی نے 6نشستیں حاصل کیں ۔حافظ آبادمیں مسلم لیگ ن 73،تحریک انصاف41اورآزادامیدوار35نشستوں پرکامیاب ہوئے ۔منڈی بہاوٴالدین میں 25آزادامیدوارکامیاب ہوئے ،ن لیگ 14اورتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی نے 7,7نشستیں حاصل کیں ۔

سرگودھاسے مسلم لیگ ن نے84،آزادامیدواروں نے 73،تحریک انصاف نے 13اورپیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسلم لیگ ن 103،آزاد44اورتحریک انصاف کے 33امیدوارکامیاب ہوئے ۔ساہیوال سے مسلم لیگ ن 35،آزادامیدواروں نے 29،تحریک انصاف نے 11نشستیں جیتیں ۔خانیوال میں74،آزادامیدوار42،مسلم لیگ ن 11تحریک انصاف ایک نشست پرپیپلزپارٹی کاامیدوارکامیاب ہوا۔

چنیوٹ میں 85آزادامیدوارکامیاب ہوئے ،مسلم لیگ ن 19،تحریک انصاف4نشستیں جیت سکیں۔سندھ میں 1833نشستوں میں سے 445پرانتخابات ملتوی ہوئے جبکہ 1388نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے 978،آزادامیدواروں نے 176،ایم کیوایم 118،مسلم لیگ ن نے84مسلم لیگ فنکشنل نے 29عوامی اتحادنے 23جبکہ تحریک انصاف نے 8نشستیں حاصل کیں ۔غیرحتمی نتائج کے مطابق حیدرآبادمیں ایم کیوایم نے 77اورپیپلزپارٹی نے 16نشستیں حاصل کیں جس کے بعدایم کیوایم حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن میں میئربنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ،میونسپل کمیٹی قاسم آبادکے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 27میں سے 24اورضلع کونسل حیدرآبادکی18میں سے 15نشستیں حاصل کرکے ضلع کونسل کاچیئرمین منتخب کرنے کی پوزیشن حاصل کرچکی ہے ۔

بدین کی 64یونین کونسل میں سے مرزاگروپ نے35،پیپلزپارٹی نے 24جبکہ 3آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی ،منیاری کی 30یونین کونسل میں سے 24میں پیپلزپارٹی5میں مسلم لیگ فنکشنل اورایک میں آزادامدیوارکامیاب ہوا۔ٹنڈومحمدخان میں پیپلزپارٹی نے 24اور4آزادامیدوارکامیاب ہوئے ،عمرکوٹ کی 39،یونین کونسلزمیں پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوئے ،جبکہ 1سیٹ پرتحریک انصاف کے امیدوارکوکامیابی ملی ،ٹھٹھہ کی 40یونین کونسلزمیں سے 33پرپیپلزپارٹی اور7پرمسلم لیگ ن کے امیدوارکامیاب ہوئے ،ضلع سجاول میں پیپلزپارٹی 34یونین کونسلزمیں برتری کے ساتھ پہلے اورمسلم لیگ ن 2یونین کونسل میں کامیابی حاصل کرسکی ہے ،جامشوروکی 26یونین کونسلزمیں سے 11میں پیپلزپارٹی کے امیدواربلامقابلہ ہوئے ۔

بے نظیرآبادکی تمام 57یونین کونسلزپرپیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ،تھرپارکرکی 58یونین کونسلزمیں سے 43پرپیپلزپارٹی14میں ارباب غلام رحیم گروپ کوکامیابی ملی ،میرپورخاص کی 38یونین کونسلزمیں سے 30پرپیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرچکی جبکہ 8کے نتائج آناباقی ہیں ،ٹندوالہ یارکی 21یونین کونسلزپرپیپلزپارٹی اور1پرآزادامیدوارنے کامیابی حاصل کی