دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، فوج کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آرمی چیف ، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برابری کی سطح پر چاہتاہے،پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فوج کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے افواج پاکستان کی ملک میں امن و امان کی بحالی اور بیرونی دھمکیوں سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برابری کی سطح پر چاہتاہے انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون اور دفاعی تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امن و امان کی بحالی سے خطے میں معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستانی سفیر جلیل عباسی جیلانی نے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :