وفا قی وز ارت دا خلہ نے میڈ یا کو 37کا لعدم تنظیموں بارے خبر یں شا ئع ونشر کر نے سے روک د یا ،پر نٹ اور الیکٹرونک میڈ یا کو فہرست ارسال

جمعہ 20 نومبر 2015 10:10

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) وفا قی وز ارت دا خلہ نے پیمرا کے ذر یعہ ملک بھر کے میڈ یا کو 37کا لعدم تنظیموں کے با رے میں خبر یں شا ئع اور نشر کر نے سے روک د یا ہے جمعرات کے روز وا فاقی وزارت دا خلہ نے ایک فہرست پر نٹ اور الیکٹرونک میڈ یا کو ارسال کی ہے ان کے بارے میں کو ئی خبر شا ئع نہ کی جائے خصوصا ان کی د ھمکیوں اور اعترافات کو بھی نظر انداز کیا جائے ان میں لشکر جھنگو ی ،سپاہ محمد ،جیش محمد ،لشکر طیبہ ،سپا ہ صحا بہ پا کستان،تحریک جعفر یہ پا کستان ،تحریک نفاذ شر یعت محمدی،تحریک اسلا می،القا عدہ،ملت اسلامیہ پا کستان،خدام الاسلام،اسلامی تحریک پا کستان ،جمیعت الا نصا ر،جمیعت الفرقا ن ،خیر النساء انٹر نیشنل ٹر سٹ ،بلو چستان لبریشن آر می،اسلامک اسٹو ڈ نس موومنٹ آف پا کستان،لشکر اسلام،انصار الاسلام ،حا جی نا مدار گروپ ،تحریک طالبان پا کستان،بلو چستان ر یپبلکن آر می ،بلو چستان لبر یشن فر نٹ ،بلو چستان لبر یشن یو نا ئیٹڈفر نٹ ،بلو چستان مسلح د فاع تنظیم،شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت،تنظیم نوجوانان سنت گلگت ،پیپلز امن کمیٹی لیاری ،اہلسنت وا لجما عت ،الحرمین فا ؤنڈ یشن ،را بطہ ٹر سٹ ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان ،مسلم اسٹو ڈ نس آئر گنا ئیزیشن گلگت بلتستان ،تنظیم اہل سنت والجما عت گلگت شا مل ہیں