اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نظر انداز کر نا عوام کیساتھ بڑا ظلم وزیادتی ہوگی،عمرا ن خان ، کاروبارچلانے والے حکمرانی نہیں کرسکتے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا کھلا استعما ل ہورہا ہے، وفاق بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار خیبر پختونخوا کے حوالے کریں تو ہم لوڈشیڈنگ میں کمی کیساتھ نرخوں میں کمی اور چوری کا خاتمہ کرینگے، حکومت منافع دینے والے داروں کی نجکاری سے گریز کریں، پی ٹی آئی ایک طرف اور چوروں کا ٹولہ دوسرے طرف ہے ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی پر کلین سویپ کر ینگے ، 29 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کیا جائے گا،شیخ آباد چارسدہ میں بڑے جلسے سے خطاب

جمعہ 20 نومبر 2015 10:08

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نظر انداز کرنے سے صوبوں کے عوام کیساتھ بڑا ظلم وزیادتی ہوگی کاروبارچلانے والے حکمرانی نہیں کرسکتے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا کھلا استعما ل ہورہا ہے وفاق بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار خیبر پختونخوا کے حوالے کریں تو ہم لوڈشیڈنگ میں کمی کیساتھ نرخوں میں کمی اور چوری کا خاتمہ کرینگے حکومت منافع دینے والے داروں کی نجکاری سے گریز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ آباد چارسدہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے جلسے سے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک،صوبائی آرگنائزر فضل محمد خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی خان نے بھی خطاب کیا عمران خان نے کہاکہ تشدد ناانصافی سے جنم لیتی ہے امن اور انصاف اور عدل کے بغیر ترقی وخوشخالی کے منازل طے کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ مغرب آگے اور ہم پیچھے کیوں ہیں ہمارا منزل مقصود کدھر اور کہاں ہے اللہ تعالی نے اس قوم کو ایک عظیم قوم بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے تمام وسائل سے مالامال ہے خدا نے بھی انصاف اور عدل قائم کرنے کا حکم دیا ہے امن ،عدل اور انصاف سے خوشخالی آتی ہے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میسر ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ عبدالغفار خان،قائداعظم ،،مولانا مفتی محمود ، ذوالفقار علی بھٹو اور گاندھی بڑے لیڈر تھے جنکا اپنا اپنا نظریہ تھا لیکن علامہ اقبال پاکستان کا نظریاتی خالق تھا جس مقصد کے لئے انہوں نے جدوجہد کی تھی افسوس کہ آج وہ پاکستان موجود نہیں ہے اورپاکستان تحریک انصاف ایک مستحکم اور انصاف پر مبنی نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ غریبوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن امیر ٹیکس چوری کر کے باہر کے ممالک میں بینک بیلنس بناتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگی ہے اگر یہ 16 فیصد کردیا جائے تو اس سے 18 روپے فی لیٹرکمی آئی جن سے ملک میں مہنگائی کی گراف میں کمی آجائیگی انہوں نے کہاکہ ملک میں 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم ،3 کروڑاُردو اور 30 لاکھ دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں اسلئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں جسکی وجہ سے حکمران طبقہ انگلش میڈیم میں 8 لاکھ زیر تعلیم بچوں کو مستقبل میں ملک پر مسلط کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے کاروبار کرنے کی بجائے ملک کو صحیح طریقے چلانے پر توجہ دیں انہوں نے کہاکہ کے پی کے ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتی ہے لیکن پھر بھی یہاں کے عوام پر 18,18 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو ادارے خسارے میں چل رہے ہیں اسکی نجکاری کی جائے جبکہ منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دینگے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کو تحریر ی طور پر آگاہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران مخالف امیدواروں کے درمیان ایف آئی آر درج کیا جارہی ہے میانوالی میں میرے خلاف جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں میں کسی اپوزیشن امیدوار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ حقیقی معنوں میں ہم نے اختیارات بلدیاتی نظام کے ذریعے نچلی سطح تک منتقل کردیئے ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں حکمرانوں نے اختیارات اپنے پاس رکھ کر ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے فنڈز کا استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فوج نے گڈ گورننس کی بات کر کے اچھی بات کی ہے کے پی کے میں گڈ گورننس ہیں پولیس غیر جانبدار اور انتظامیہ ٹھیک ہے اسلئے کے پی کے میں گراف سے اوپر ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت جے یو آئی ،اے این پی اور دیگر جماعتوں کے ناظمین کو یکساں فنڈز دیئے۔

انہوں نے نیب کو مک مکا کمیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں درست احتساب کمیشن قائم ہے جو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے سارے امور چلاتے ہیں اور ہماری وزیر تک کو پکڑا گیا انہوں نے احتساب کمیشن کے جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے دولت لوٹنے والوں پر ہاتھ ڈال کر انہیں نشان غبرت بنائیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف اور چوروں کا ٹولہ دوسرے طرف ہے ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی پر کلین سویپ کر ینگے کے پی کے کی حکومت تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم قائم کرینگے اور 29 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کیا جائے گا۔