کراچی،بلاول نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے فیصلہ کو متنازعہ قرار دیدیا

جمعرات 19 نومبر 2015 09:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے فیصلے کو متنازعہ قرار دے دیا،بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے التواء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ سے ایک رات قبل انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ انتہائی متنازعہ ہے