محکمہ پولیس خیبر پختونخوا میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، بہتر ین او ر مثا لی پو لیس بنادیا ،عمران خان،کوشش ہے ایسے انتظامات کئے جائیں کہ کوئی بھی حکومت پولیس میں تبدیلیاں نہ کر سکے اگلے مرحلے میں عدالتوں اورکچہریوں کو ٹھیک کر ینگے تاکہ عوام کے کیسز جلد حل ہوسکیں، ب کے عوام تھانوں سے خوفزدہ ہیں،منتخب نما ئند وں کے منعقد ہ تقر یب سے خطا ب،صحا فیو ں سے مختصر با ت چیت

جمعرات 19 نومبر 2015 09:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)پا کستا ن تحر یک انصا ف کے سر برا ہ عمرا ن خا ن نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور ان کو ایک بہتر ین او ر مثا لی پو لیس بنادیا ہے،کوشش ہے کہ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ کوئی بھی حکومت پولیس میں تبدیلیاں نہ کر سکے انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں عدالتوں اورکچہریوں کو ٹھیک کر ینگے تاکہ عوام کے کیسز جلد حل ہوسکیں ان خیا لا ت اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز پشاور پو لیس لا ئن میں پبلک لیز ان کو نسل کے نو منتخب نما ئند وں کے منعقد ہ تقر یب سے خطا ب اور صحا فیو ں سے مختصر با ت چیت کے دوران کیا اس مو قع پر صو بے کے وزیر اعلیٰ پرو یز خٹک اوروزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی برا ئے طلا عا ت مشتا ق غنی اور صو بے کے وزیر اعلیٰ اور دیگر پو لیس کے اعلیٰ افسرا ن بھی مو جو د تھے عمرا ن خا ن نے کہا کہ تھانہ جب ظلم کا اڈہ بن جائے تو عوام اعتماد نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

پولیس کو غیر سیاسی کرنے تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ سندھ میں شاید ہی تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ ہو جس کے خلاف ایف آئی آر نہ کٹی ہو۔ کون سی جمہوریت ہے جس میں الیکشن جیتنے کیلئے پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب پولیس سے خود ہی قانون تڑوایا جائے تو پولیس بھی قانون تو توڑے گی ہی۔ پنجاب کے عوام تھانوں سے خوفزدہ ہیں۔ میانوالی کے الیکشن سے قبل ایماندار ڈی پی او کو ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے پیچھے پڑ کر ڈی پی او کی ٹرانسفر رکوائی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہاکہ آج خیبر پختونخوا کے سکولوں میں پچاس فیصد کی بجائے نوے فیصد اساتذہ حاضر ہیں۔ تمام صوبے خیبر پختونخوا سے ہی سبق سیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور پولیس مدد کرے گی۔ پولیس میں بھرتی کیلئے اب گریجویٹس سامنے آ رہے ہیں۔

محکمہ پولیس میں ایسی تبدیلیاں کر رہے ہیں کہ آئندہ حکومت کوئی بھی ہو اس میں تبدیلی نہ لا سکے۔میں چیلنج دیتا ہو ں کو ئی ثا بت کر یں کہ خیبر پختو ن خو ا پو لیس نے کسی کے خلا ف ذاتی عنا د یا سیا سی بنیا دو ں پر کو ئی ایف آئی ار درج کی ہو ں پو لیس لوگو ں کے جا ن و مال کے حفا ظت کیلئے بنا ئی گئی نہ کہ سند ھ اور پنجا ب میں سیا سی مقصد کیلئے بنا ئی گئی ہے کرا چی اور پنجا ب میں لو گو ں کو پو لیس سے اعتما د اٹھ گیا اور اسی وجہ سے آج کرا چی میں لو گ فو ج یعنی رینجر کے آنے سے بہت خو ش ہے ہم پو لیس نظا م میں مز ید اصلا حا ت لا رہے اور آئی جی خیبر پختو ن خو ا سمیت تما م صو بے کے پو لیس کو عوا م کو جو اب دہ بنا یا جا ئیگاانہوں نے کہا کہ ضر ب عضب اپر یشن کی وجہ سے پہلے یہ خیا ل کیا جا رہا تھا کہ اسکا اثر سب سے زیا دہ خیبر پختو ن خوا پر پڑ ے گا لیکن پشاور سمیت خیبر پختو ن خوا پو لیس کے جو انو ں نے جا ن پر کھیل پو رے صو بے کو امن کا گہو ارہ بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختو ن خوا پو لیس اور خصو صی طو رکا ؤ نٹر ٹرانز م ڈیپا رنمنٹ کا مثا لی کا ر کر دگی کی وجہ سے آج صو بے میں سا ٹھ فیصد جراےئم ختم ہو گئے ہیں عمرا ن خا ن نے کہا کہ خیبر پختو ن خوا کے پولیس جد ید طر ز پر تر بیت حا صل کر رہی ہے اور ہر ایک کیس کیلئے جد ید ٹیکنا لو جی کا استعما ل کر رہا ہے اور ہر کیس سے پہلے ڈیٹا حا صل کیا جا رہا ہے اور اسی بنیا د پر تمام کیسز ڈیل کی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ خیبر پختو ن کے بلد یا تی امید وارو ں کو اختیا رات نیچلے سطح پر منتقل کر نے کا مقصد یہی ہے کہ لوگ عدا لتو ں کو تھا نو ں کے چکر ے ما رنے سے بچ جا ئے کیو ں کہ پبلک لیز ان کو نسل کا بنیا دی کا م یہ ہو گا کہ وہ گا ؤ ں کے سطح پر لو گو ں کے چھو ٹے چھو ٹے مسا ئل اپنے کو نسل کے ذریعے حل کر ینگے اور اس حو الے سے انہیں مقا می پو لیس کی ہر قسم کی سپو رٹ حا صل ہو گی انہو ں نے کہا اسی طر ح ہما رے صو بے کے وزیر اعلیٰ سمیت تما م وزرا ء کو پو لیس میں ہر قسم کے مدا خلت سے روک دیا گیااور بھر تیو ں کے عمل کو خا لصتا ً میر ٹ کی بنیا د پر یعنی این ٹی ایس کے ذریعے بھر تیا ں کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے گورننس حوالے سے جاری کیے گئے بیان پر ملک میں شور مچ گیا حالانکہ جمہوریت کا مطلب ہی جوابدہ اورذمہ دار ہونا ہے منتخب ہوکر آنیوالی بادشاہ نہیں بن جاتے بلکہ وہ عوام اوراداروں کو جواب دہ ہیں ۔انہو ں نے ایک سو ال کے جو اب میں کہا کہ حا لیہ بلد یا تی انتخا با ت کے دوان ہما رے با رہ کا رکنو ں کوکو قتل کیا گیا اور درجنو ں سے زائد کے خلا ف ایف آئی ار درج کرائے گئے کیا یہ جمہو ریت ہے صرف میٹر و بس منصو بے سے لو گو ں کے مسا ئل حل نہیں ہو تے بلکہ لو گو ں کے بنیا دی مسا ئل حل کر نے کے طر ف تو جہ دینا ہو گا انہو ں نے دعو ٰہ کیا کہ ائند ہ بھی خیبر پختو ن خوا میں پا کستا ن تحر یک انصا ف کی حکو مت ہو گی جہا ں انصا ف کا بو ل با لا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :