الیکشن کمیشن نے سندھ کی81یونین کونسلوں میں آج بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے، انتخابات اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے،15دن میں حلقہ بندیاں کردی جائیں گی ،اٹک کے بلدیاتی انتخابات5دسمبر کو ہوں گے،میڈیا کو کوریج کی اجازت ہوگی،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

جمعرات 19 نومبر 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کی81یونین کونسلوں میں آج (جمعرات کو )ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے8اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات ہو رہ ہیں،81یونین کونسلوں میں انتخابات اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں،81یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کردئیے ہیں،15دن میں حلقہ بندیاں کردی جائیں گی۔

میرپور کا خاص ڈویژن25،حیدرآباد ڈویژن کی24 اور شہید بے نظیر آباد کی27یونین کونسلوں کے انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹک کے بلدیاتی انتخابات5دسمبر کو ہوں گے،میڈیا کو انتخابات کی کوریج کی اجازت ہوگی