مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن نا ممکن ہے،آرمی چیف،پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے،امن عمل کو درپیش چیلنجز پر غور کرنا ہوگا،جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات، پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان سے تعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں،جان کیری

جمعرات 19 نومبر 2015 09:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ پر مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے ،وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں مسئلہ کشمیر،افغان مصالحتی عمل،پاک بھارت تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان سے تعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا راستہ تاریخی ہے،امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان کی قیادت پر مشتمل امن عمل کو درپیش چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن نا ممکن ہے