پاک فوج نے سامبا سیکٹر میں ہماری فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے، بھارت کا الزام

بدھ 18 نومبر 2015 09:26

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے سامبا سیکٹر میں اسکی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سامبا سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر اشتعال انگیز فائرنگ کی ہے جس پر بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اس موقع پر فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :