عمراکمل کو کرکٹ نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا،ان کے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دوں گی، اداکارہ ریچل خان،ناروے واقعے کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ،خصوصی گفتگو

بدھ 18 نومبر 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء)ماڈل اور اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ عمراکمل کو کرکٹ میں نہیں شوبز میں ہونا چاہئے تھا،ان کے قانونی نوٹس کا جواب قانونی طریقے سے دوں گی،ناروے واقعے کے حوالے سے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عمر اکمل کی طرف سے جاری کیا گیا قانونی نوٹس نہیں ملا جس میں انہوں نے 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم جب ان کا قانونی نوٹس ملے گا تو اس کا جواب میں قانونی طریقے سے دوں گی اور میرے پاس ناروے میں جو واقعہ ہوا تھا اس کے ثبوت موجود ہیں جو میں سب کے سامنے پیش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا عمر اکمل سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے،ناروے میں تقریب کے دوران جو واقعہ ہوا وہ محض ایک اتفاق تھا جس میں عمر اکمل نے بدمزگی پیدا کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور شوبز والوں کو میرا ساتھ دینا چاہئے کیوں کہ میں نے جو اقدام اٹھایا تھا وہ اپنی اور ملک کی عزت کی خاطر تھا،میرا کی طرف سے عمراکمل کی حمایت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی مسئلہ ہے تاہم میرا میری اچھی دوست ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ریچل خان نے کہا کہ عمراکمل کو کرکٹ میں نہیں ہونا چاہئے وہ اگر شوبز میں آئیں تو کامیاب رہیں گے کیونکہ انہوں نے پارٹی میں اچھا ڈانس کیا تھا اس لئے ان کو بھارتی فلم انڈسٹری سے آفر آرہی ہیں اور ان کو چاہئے کہ وہ بھاری فلموں میں کام کریں

متعلقہ عنوان :