چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کر رہے ہیں کیا مچھلی کو بھی کبھی کسی نے تیرنا سکھایا ہے؟ ،بلاول بھٹو ،سیاست کوئی کھیل نہیں ہ ، 19 سال کی عمر میں اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھا ہے مجھے سیاست نہیں سکھائی جائے،بے نظیر کا بیٹا ہوں ہار نہیں مانوں گا، بدین میں ریلی سے خطاب

بدھ 18 نومبر 2015 09:24

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کر رہے ہیں کیا مچھلی کو بھی کبھی کسی نے تیرنا سکھایا ہے؟ سیاست کوئی کھیل نہیں ہے۔ 19 سال کی عمر میں اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھا ہے مجھے سیاست نہیں سکھائی جائے۔ بے نظیر کا بیٹا ہوں ہار نہیں مانوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بدین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میں آج پہلی بار بدین آیا ہوں عوام نے جو عزت دی ہے اس پر آپکا شکرگزار ہوں۔ عوام کی بہبود کے لئے بہت سے پروگرام شروع کئے ہیں۔ اب میں عوام کی ہی خدمت کروں گا۔ میں بدین کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ آج پہلی بار اپنے بدین کے بہن بھائیوں کے پاس آیا ہوں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر بدین کی عوام کا مشکور ہوں۔ اب بے نظیر کا بیٹا آ گیا ہے۔ بینظیر کا بیٹا ہوں کبھی ہار نہیں مانوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بدین کی عوام نے شہید بی بی کا ساتھ نہیں چھوڑا تو انکا وارث بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی غریبوں کے دلوں میں ہے۔ ملک میں تبدیلی صرف پیپلزپارٹی ہی لاتی ہے اور اب بھی پیپلزپارٹی ہی لائے گی۔

19 نومبر کو تیر پر ٹھپہ لگا کر ہمیں جیت دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کو بہن کہنے والے آج دشمنوں سے مل گئے ہیں۔ میرے کچھ انکلز نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرشد سندھ میں مریدوں کو دیدار کرانے آتے ہیں۔ یہ لوگ سندھ کی عوام کو میری مریدی میں پھنسانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کر رہے ہیں۔ وہ مجھے یہ بتائیں کہ کیا کبھی مچھلی کو بھی کسی نے تیرنا سکھایا ہے۔ 19 سال کا تھا جب اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھا مجھے سیاست نہیں سکھائی جائے۔

متعلقہ عنوان :