پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت ‘ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے ایم او یو پر دستخط ، وسطی ایشیائی ملکوں کیساتھ مضبوط تعلقات رکھنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف ، پاکستان کے علاقائی تجارتی روڈ میپ نہایت اہمیت کا حامل ہے، ازبک صدر کریموف

بدھ 18 نومبر 2015 09:18

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) پاکستان اور ازبکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے جبکہ ازبک صدر کریموف نے کہا کہ پاکستان کے علاقائی تجارتی روڈ میپ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار تاشقند میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مشترکہ کانفرنس سے قبل دونوں ممالک نے مختلف شعبوں ‘ تجارت ‘ انسداد دہشت گردی کی روک تھام سمیت دیگر امور میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے اس موقع پر ازبک صدر کریموف کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزیراعظم کا دورہ ازبکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ 23 سال پہلے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ ازبکستان کا باہمی تعلقات کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں مفاہمت کے تحت باہمی تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی میزبانی ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

پاکستان خطے اور مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورتجارت میں فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رکھنا حکومت پاکستان کی پالیسی میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں دونوں ممالک مشترکہ ورثے کے امین ہیں۔

ازبکستان نے اقتصادی میدان میں ترقی قابل ستائش ہے ۔ ازبکستان کے شہر تاشقند تاریخی اعتبار سے مشہور ترین شہر ہے میں نے اپنے پہلے دور حکومت میں ں جون 1992 ء میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا اب ازبکستان بھائیوں یلئے پاکستان سے نیک تمناؤں کے نئے پیعام لے رہا ہوں ۔ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ خطے مین ازبکستان کی اہمیت قلیدی نوعیت کے ہیں پاکستان اور ازبکستان کے ثقافتی تعلقات صدیوں پرانے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ زمینی رابطے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان اور ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد منشیات کیلئے مربوط کوششوں کو فروغ دے رہے ہیں منشیات کی روک تھام کیلئے علاقائی کوششیں اور تعاون بڑھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :