نشے میں دھت بھارتی نژاد کینیڈین شہری واہگہ بارڈ پر بھارتی گیٹ کو توڑتا ہوا پاکستانی حدود میں داخل ، رینجرز نے تحویل میں لے لیا ،اس شخص کی ذہنی حالت درست نہیں ہے،بی ایس ایف حکام

منگل 17 نومبر 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) نشے میں دھت جیپ سوار بھارتی نژاد کینیڈین شہری واہگہ بارڈ پر بھارتی گیٹ کو توڑتا ہوا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز واہگہ بارڈر لاہور سرحد پار بھارتی نژاد کینیڈین شہری سریندر سنگھ نشے میں دھت جیپ پر سوار ہوکر واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحدی گیٹ سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور کو بھارتی حکام جبکہ جیپ کو پاکستانی حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جیپ پاکستانی حدود میں آگئی تھی اس لئے جیپ کو پاکستانی رینجرز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی حکام کے مطابق جیپ سوار بھارتی نژاد کینیڈین شہری ہے جس کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :