حکومت کسان پیکج کے ذریعہ کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے بر ممکن کوشش کررہی ہے ، اسحاق ڈار ،کسان پیکج کے نفاذ کے بعد سے اب تک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

منگل 17 نومبر 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کسان پیکج کے ذریعہ کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے بر ممکن کوشش کررہی ہے ،کسان پیکج کے نفاذ کے بعد سے لے کر اب تک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسان پیکج کے نفاذ کے ہوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدات کے دوران کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے پورے ملک میں کسان پیکج کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو کسان پیکج بہتر طریقے سے نافذ کرنے پر سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اسی رویہ کو قائم رکھا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ کسان مکمل طور پر پیکج کا فائدہ اٹھا سکیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ‘ وزارت کامرس ‘ وزارت خوراک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی دریں اچناء وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت زرعی قرضوں کی موجودہ صورتہال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت زرعی شعبہ کی بڑھوتری اور ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے کیونکہ اس کی معیشت میں اہم حصہ ڈالتا ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے اور رقم کی فراہمی ان سہولیات میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال زرعی قرضہ کی فراہمی سے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں ملک مالیاتی اور مونیٹری ڈسپلن کے حوالے سے معاملات پر بھی غر و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ وقار مسعود ‘ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف ورتھرا‘ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد‘ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی‘ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طلعت محمود اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :