پاکستان جنوبی ایشیا میں واحد نیو کلیئر ملک نہیں بھارت بھی ہے،پاکستان نے امریکی جریدے کے حالیہ مضمون کو مسترد کردیا

اتوار 15 نومبر 2015 09:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک امریکی جریدے کے حالیہ مضمون پاکستان کو جوہری اثاثوں کی تیاری کے سلسلے میں غیر ذمہ دار ملک قرار د ینے کے الزام کو مسترد کردیا ہے او ر کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں نیو کلیئر ہتھیار رکھنے والا واحد ملک نہیں بلکہ بھارت بھی ایٹمی ملک ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی نے کہا کہ حالیہ سامنے آنے والی رپورٹوں سے تصدیق ہوتی ہے کہ بھارت دور تک مار کرنیوالے میزائلوں کے تجربات اور جوہری سازو سامان تیار کرنیوالی تنصیبات میں کام اور بڑے پیمانے پر جوہری اثاثوں کے لئے درکار جوہری سرگرمیوں میں سرمایہ کاری سے اپنے ایٹمی پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔

بھارت نے جنگ لڑنے کی ڈاکٹرائن تیار کی ہے جبکہ وہ دنیا کا سب سے بڑا فوجی سازوسامان درآمد کرنے والا ملک بھی بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو ایٹمی تجارت میں دی گئی خصوصی رعایت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا دوسرا بڑا اقدام ہے۔ پاکستان دہائیوں سے بھارت کو ایٹمی اسلحے کو محدود کرنے کیلئے تجاویز پیش کرتا رہا ہے تاکہ اداریے میں پیش کئے گئے خدشات کو دور کیا جائے ۔

اسی سال ستمبر میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں امن کیلئے نئی تجاویز پیش کی تھیں جسے بدقسمتی سے بھارت نے مسترد کر دیا۔ دنیا بھارت پر پاکستانی تجاویز کا مثبت جواب دینے، اس کی عدم استحکام کا باعث بننے والی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور جارحانہ اقدامات میں کمی کے لئے زور دینے پرتوجہ دے کر خطے میں امن کا قیام ممکن بناسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :