وزیر اعظم کا چکدرہ سے کالام تک موٹروے طرز کی سڑک بنانے کا اعلان،سوات میں زلزلہ متاثرین کی مالی امداد جاری ،دکھ کی گھڑی میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، نوازشریف ،متاثرین کو ان کے دوبارہ گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، بروقت امدادی چیک کی فراہمی پر فوج، ڈی سی او سوات اور کمشنر مبارکباد کے مستحق،شاباش دیتا ہوں،فرانس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف آواز بلندکرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،پوری انسانیت کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارادلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر اعظم کا دورہ سوات ، زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے قبل گفتگو

اتوار 15 نومبر 2015 09:43

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سوات کے علاقے چکدرہ سے کالام تک موٹروے طرز کی سڑک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں زلزلہ متاثرین کی مالی امداد جاری رکھیں گے ،دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، متاثرین کو ان کے دوبارہ گھروں میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ،متاثرین کو بروقت امدادی چیک کی فراہمی پر فوج، ڈی سی او سوات اور کمشنر مبارکباد کے مستحق ہیں شاباش دیتا ہوں،فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف آواز بلندکرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،پوری انسانیت کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارادلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزوزیر اعظم نواز شریف نے سوات کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان کم ہوا،ہم نے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کیا اور میں خود بھی ان تمام علاقوں کے متاثرہ افراد سے ملا ہوں ، وزیر اعظم نے کہا میں نے سانحے کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے مل کر طے کیا تھا کہ تمام متاثرین کو مالی امداد دی جائے گی ، جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کو فی گھر دو لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور امیر مقام نے اس معاملے میں بھرپور کردار ادا کیا اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کیں جنہوں نے لوگوں کو امداد فراہم کی،وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی چیکوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے ،فوج ،ڈی سی او سوات اور کمشنر نے دن رات محنت کر کے متاثرین کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے یہ مبارکباد کے مستحق ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیر اعظم نے کہا کہ زلزلہ کے بعد دوسرے روز ہی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور خود نقصانات کا جائزہ لیا ہے ،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے لیکن نقصان کا اندازہ بالکل نہیں تھا،زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر بہت دکھی ہوں ،گھر بن جاتے ہیں لیکن دنیا سے جانے والے واپس نہیں آتے،وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مجھے بہت محبت ہے میری دلی خواہش ہے کہ بجلی اور گیس کا بحران جلد از جلد ختم ہو جائے تا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار تھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہاں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے،دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہیں ،دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ہم پوری انسانیت کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے کردار اداکرنے کو تیار ہیں