یقین سے کہتا ہوں راحیل شریف توسیع کیلئے نواز شریف کو درخواست کرینگے نہ نواز شریف انہیں توسیع دینگے،شیخ رشید احمد

ہفتہ 14 نومبر 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پورے یقین سے کہتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نواز شریف کو درخواست نہیں کرینگے اور نہ ہی نواز شریف انہیں توسیع دینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں بہت واضح ہیں ان کی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے میاں نواز شریف نے پچھلے چند ماہ میں جتنی ملاقاتیں جنرل راحیل شریف سے کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی آنیوالے چار پانچ ماہ بہت اہم ہوں گے موجودہ اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کی طرف دیکھتا ہے