آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکرنل(ر) ظفرعباس غازی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

جمعہ 13 نومبر 2015 08:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریٹائرلیفٹیننٹ کرنل ظفرعباس غازی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکی جانب سے بیان میں کہاگیاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہناتھاکہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرظفرعباسی غازی پاک فوج کے بہادرآفیسرتھے ،انہوں نے سیاچین کے محاذپرملک کی خاطراپنی دونوں ٹانگیں اورہاتھ قربان کئے ،ان کی خدمات اورقربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کریں گے