نیاپاکستان اقلیتوں کے لئے مثال بنے گا، نریندرمودی شرمندہ ہوگا، پیپلزپارٹی چھ اور مسلم لیگ ن تین مرتبہ اقتدار میں رہنے کے دوران قومی دولت لوٹتے رہے ہے، عمران خان، سندھ کے کوئلے سے پورا ملک روشن ہوسکتا ہے سندھ میں ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو کہ اپنے بچوں اور پیسوں کو ملک رکھے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے سندھ میں نظام کی تبدیلی کے لیے قربانی دینا ہوگی، تحریک انصاف کے چیئرمین کا سندھ میں مختلف جلسوں سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 08:14

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چھ اور مسلم لیگ ن تین مرتبہ اقتدار میں رہنے کے دوران قومی دولت لوٹتے رہے ہے سندھ کے کوئلے سے پورا ملک روشن ہوسکتا ہے سندھ میں ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو کہ اپنے بچوں اور پیسوں کو ملک رکھے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے سندھ میں نظام کی تبدیلی کے لیے قربانی دینا ہوگی، یہ بات انہوں نے ٹنڈوجام کے قریب ڈیتھا اسٹاپ پر تحریک انصاف کے رہنما خاور بخش جیجو کی رہائشگاہ پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان بنانے کے بعد میٹروبس اور انٹر پاس کے بجائے یہ پیسہ ملک کی عوام کے لیے میٹھے پانی کی فراہمی تعلیم کی ترقی صحت کی سہولیات پر خرچ کیا جائیگا اور قانون کی بالادستی قائم کی جائیگی اور خصوصی طور پر سندھ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ایسے منصوبوں کے لیے اچھی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو کہ اس ملک کو چلائے انہوں نے کہا کہ ایسے حکمرانوں کی ضرورت نہیں ہے جو ملک میں کرپشن لوٹ مار کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور اب بھی حکومت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کے کوئلے سے پورا پاکستان روشن ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کے باوجود تحریک انصاف مقابلہ کریگی اور سندھ میں جیتنے کی کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چھ مرتبہ اور مسلم لیگ ن نے 3 مرتبہ وفاق میں حکومت کی اور قومی دولت کو لوٹا انہوں نے کہا کہ درازہ واقعہ میں 12 افراد قتل کیے گئے اس مافیا سے آزادی کے لیے قربانی دینا پڑے گی اور کوئی آزادی قربانی کے بغیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ سندھ میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کروٴنگا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف حیدرآباد کے آرگنائزر خاور بخش جیجو نے کہا کہ پی پی سندھ کی عوام کو بدامنی لوٹ مار کا تحفہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے اسپتال کے لیے ایک کروڑ دینے کا اعلان کرتا ہوں جلسہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیاپاکستان اقلیتوں کے لئے مثال بنے گا،اورنریندرمودی شرمندہ ہوگا،آج پاکستان میں تحریک انصاف وفاقی جماعت ہے ،پیپلزپارٹی اورن لیگ صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں ،نئے پاکستان کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ گزشتہ دیوالی کنٹینرپرمنائی تھی آج عمرکوٹ میں ہوں ،دیوالی ہندوبرادری کومبارکبادپیش کرتاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اقلیت ہویااکثریت ملک میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں ،پاکستان میں اقلیتوں کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں ،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والاسلوک سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کے قریب پہنچ چکے ہیں ،نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کریں گے ،نیاپاکستان اقلیتوں کے لئے ایسی مثال بنے گاکہ نریندرمودی شرمندہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمودقریشی نے بتادیاکہ وہ تحریک انصاف چھوڑکرکہیں نہیں جارہے ۔انہوں نے کہاکہ آج واضح کرناچاہتاہوں کہ پرانااورنیاپاکستان کیاہے ،پرانے پاکستان میں امیرامیرتراورغریب غریب ترہوتاجارہاہے ،ہم نئے پاکستان میں غریبوں کیلئے پالیسی بنائیں گے ،نئے پاکستان میں بسنے والے لوگوں سے ٹیکس لیں گے ،اورغریبوں پرخرچ کریں گے ،ہم خیبرپختونخواہ سے غربت کم کرکے دکھائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پرانے پاکستان میں سندھ اورپنجاب کی پولیس تحریک انصاف کے خلاف استعمال ہورہی ہے ،اورلوگوں پرظلم کررہی ہے ،ہم نے نئے پاکستان میں خیبرپختونخواہ کی پولیس کوغیرجانبداربنادیاہے ،ملک کی پولیس خیبرپختونخواہ کی پولیس کی طرح غیرجانبدارہونی چاہئے ،جس نے ہمارے وزیرکوگرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا،نئے پاکستان کی پولیس کسی پرظلم نہیں کریگی۔

انہوں نے کہاکہ 8سال قبل ہرپاکستانی 33ہزارروپے کامقروض تھااورآج ہرپاکستانی ایک لاکھ10ہزارکامقروض ہے ،قرض لیکرحکمران عیاشیاں کررہے ہیں اورقرض کی قیمت عوام اداکررہے ہیں ،آئی ایم ایف نے حکمرانوں کومزید40ارب روپے کے ٹیکس لگانے کاکہاہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں سرکاری ہسپتالوں اورسکولوں کودرست کرکے دکھائیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ پنجاب اورسندھ میں وزیراعلیٰ جوچاہتاہے بلدیاتی نمائندے وہی کرتے ہیں ،ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بعدبلدیاتی نمائندوں کوآزادکردیاہے اوروہ اپنے فیصلے خودکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نیاپاکستان تب بنے جب اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے ،وفاق صوبوں کوپاوردے اورصوبے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرے ،مرکزسے اختیارات نچلی سطح تک آئیں گے تونیاپاکستان بنے گا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ایک نظریہ اورسوچ ہونی چاہئے ،تحریک انصاف نے چاروں صوبوں کے عوام کوایک سوچ دی ہم چاروں صوبوں کے عوام کومتحددیکھناچاہتے ہیں ،ان کامزیدکہناتھاکہ ایک وقت پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن پاکستان کی جماعتیں تھیں اب یہ جماعتیں صوبوں تک محدودہوگئی ہیں اورصوبائی جماعتیں بن چکی ہیں آج تحریک انصاف واحدوفاقی جماعت ہے ،جوچاروں صوبوں میں موجودہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کوپیسا جا رہا ہے لگتا ہے یہ ملک ان کیلئے بنا ہی نہیں ہے غریب غریب سے غریب تر اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت گیٹ پر عوام سے خطاب کے دوران کیا عمران خان نے کہا کہ سندھ کی عوام کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے لیکن اب یہ غلامی کا طوق ٹوٹنے والا ہے اور خوشحالی کی نوید پہنچ چکی ہے سندھ کی زراعت اورآباد گار وں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے اور اس کا ذمہ دار باہر سے نہیں آیا ہے بلکہ اسی ملک میں موجودسابق صدر آصف علی زرداری ہے سندھ معدنی ذخائر سے بھرا ہوا ہے جس میں سرے فہرست بلیک گولڈہے جس پر سب سے زیادہ حق سندھ کا ہے سندھ میں سب سے زیادہ شوگر میلیں آصف علی زرداری کی ہیں جہاں پر آباد گاروں کو گنے کے پیسے نہیں دیئے جاتے ۔

اس ملک میں تبدیلی کا نعرہ ہم نے لگایا ہے اور ہم ہی اس ملک میں تبدیلی لائیں گے تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے ۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو ٹنڈوالہ یار میں سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ قبہ اسٹاپ اور کیریا شاخ شاندار اور پرتپاک اور ولہانہ استقبال اور پی ٹی آئی کے ترانے پر کارکنان نے رقص کئے اس موقع پران کے ہمراہ مرکزی رہنماعارف علوی ،ضلعی کوارڈینیٹر ایڈوکیٹ علی پلھ و دیگر ڈویژنل عہدیداران بھی تھے ۔بعدازاں پی ٹی آئی کے چیئر مین قافلے کی صورت میں میرپورخاص روانہ ہو گئے