30سے زائدبرطانوی پارلیمنٹرین کابھارتی وزیراعظم کے دورہ لندن کے موقع پرکشمیرکاایشواٹھانے کامطالبہ

جمعرات 12 نومبر 2015 04:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2015ء)برطانوی پارلیمنٹیرین نے برطانوی وزیراعظم پرزوردیاکہ بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے دورہ لندن پرکشمیرکاایشواٹھایاجائے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 30سے زائداراکین پارلیمنٹرین نے ہاوٴس آف کامن میں قراردادپیش کی جس میں برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیاگیاکہ برطانیہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کشمیرکے مسئلے پرسنجیدگی کے ستھ بات کرے ۔قراردادمیں کہاگیاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ،برطانوی وزیراعظم کشمیرمیں انسانی حقوق کانوٹس لیکربھارتی ہم منصب کے ساتھ اس معاملے کواٹھائے ،واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی برطانیہ کے دورے پرلندن پہنچ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :