چین کی ٹیلی کام کمپنی زی ٹی ای کے سابق صدر لیوپنگ فان کو خورد برد کے الزام میں بارہ سال قید کی سزا ، زی ٹی ای پاکستان سمیت 160ممالک میں نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کررہی ہے

بدھ 11 نومبر 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) چین کی ایک عدالت نے ملک کی ٹیلی کام کمپنی( زی ٹی ای) کے ساؤتھ ایشیا ریجن کے سابق صدر لیوپنگ فان کو 20 کروڑ چینی ین کے خورد برد کے الزام میں چین کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زی ٹی ای پاکستان سمیت 160ممالک میں نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کررہی ہے میڈیا اطلاعات کے مطابق زی ٹی ای کے سابق صدر لیوپنگ فان پر الزام تھا کہ انہوں نے برما میں کمرشل پروجیکٹ کے ٹھیکے کے دوران دو سو ملین آر ایم بی کی خورد برد کی کرپشن کا کیس اس وقت سامنے آیا جب دو سو ملین آر ایم بی میں سے ستر ملین آر ایم بی اپنی ٹیم کو دیئے تو ایک ٹیم ممبر نے کرپشن کی شفاف تقسیم پر بھانڈا پھوڑ دیا جس پر ملزم کیخلاف کرپشن ثابت ہونے کے بعد چین کی عدالت نے ان کو بارہ سال قید کی سزا سنا دی اس حوالے سے زی ٹی ای ٹیلی کام کے حکام نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے

متعلقہ عنوان :