کسی کے ساتھ جنگ کی اورنہ کریں گے ،صوبوں سے بہترتعلقات رکھناچاہتے ہیں ،پرویزرشید،وفاق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہاہے ،مجھے وزیراعظم کے سندھ کو12ارب دینے کے اعلان کاعلم نہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ کسی کے ساتھ جنگ کی اورنہ جنگ کریں گے ،صوبوں کے ساتھ بہترتعلقات بناکرررکھناچاہتے ہیں ،وفاق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہاہے،میرے علم میں نہیں ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کو12ارب روپے دینے کاکوئی اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں رینجرزکے اخراجات وفاقی حکومت دے رہی ہے ،کراچی میں پانی کے منصوبوں کیلئیے 22ارب روپے دے چکے ہیں ،پنجاب میں منصوبے صوبائی حکومت کرتی ہے ،۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سندھ کی بہتری کیلئے تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے

متعلقہ عنوان :