پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ،6سال تک رکن رہے گا

بدھ 11 نومبر 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا،پاکستان6سال تک رکن رہے گا،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا دوبارہ رکن بن گیا ہے ،پاکستان کا عالمی تجارتی قوانین کمیشن کے لئے انتخاب ہمارے مثبت کردار کا مظہر ہے،پاکستان نے کمیشن میں ہم آہنگی اور فروغ کے لئے کردار ادا کیا،پاکستان6سال تک اس کمیشن کا رکن رہے گا

متعلقہ عنوان :