تحریک انصاف نے”دھاندلی“ کی جگہ” فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا،عام الیکشن اور ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرا مرحلہ میں ناکامی پرحکومت کے خلاف بیان بازی کی نئی حکمت عملی تیار

منگل 10 نومبر 2015 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں عام الیکشن اور ضمنی انتخابات کے بعد میڈیا پر حکومت کے خلاف بیان بازی کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ”دھاندلی“ کی جگہ” فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی قیادت کی طرف سے مقامی نمائندوں اور تحصیل و اضلاع کی قیادت کو ’لفظ”دھاندلی“ کہنے سے روک دیا ہے تاہم اس کی جگہ پر ”فراڈ“ کا لفظ استعمال کرنے کی اشارہ دیا ہے۔