بیرونی قرضے لیکر عوام کو غلام بنایا جارہا ہے، عمران خان،ہم جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے قرضے لے کر عوام کو غلام بنا دیا ہے،قرضے لینے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑتے ہیں،پیر کے رز سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدواپس جارہے تھے کہ صحافی نے سوال پوچھا کہ آج اقبال ڈے پر آپ کیا کہتے ہیں تو عمران خان نے نہ صرف علامہ اقبال کا شعرپڑھا بلکہ تشریح بھی کر دی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال کا ایک دیرینہ خواب تھا لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر سے قرض لے کر ہم نے پاکستانی قوم کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے، آپ جس سے بھی قرض لیں گے تو وہ آپ پر اپنی شرائط لاگو کرے گا اس طرح کسی ملک سے بھی قرضے لیں گے تو پھر ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے ،عمران خان نے کہا کہ ہم جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :