بھارتی عزائم کو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں بے نقاب کیاجائیگا،سرتاج عزیز،وزارت خارجہ نے نریندرمودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف کاجواب دیا ،قومی اسمبلی نے متفقہ مذمتی قراردادمنظورکی،مشیرخارجہ،بھارتی وزیراعظم دنیاکا سب سے بڑا دہشتگرد، پاکستان توڑنے کی سازش پرعمل کررہاہے،رحمان ملک کی سینٹ میں تحریک

منگل 10 نومبر 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان کے بارے میں بھارتی عزائم کواقوام متحدہ سمیت پوری دنیامیں بے نقاب کیاجائیگا،وزارت خارجہ نے وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان کوتوڑنے کے اعتراف کاجواب دیا اورقومی اسمبلی نے اس سلسلے میں متفقہ طورپرمذمتی قراردادمنظورکی تھی ،سینٹ میں سینیٹر رحمن ملک کی جانب سے بنگلہ دیش میں پاکستان کو توڑنے کے حوالے سے دیئے جانے والے اعترافی بیان پرتحریک پیش کرتے ہوئے سینیٹررحمن ملک نے کہاکہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی دنیاکے سب سے بڑے دہشتگردہیں ،ہندوستان پاکستان کوتوڑنے کی سازش پرعمل کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کواس معاملے کانوٹس لیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ انڈیاکی موجودہ دفاعی نے کراچی اوربلوچستان میں پاکستان مخالف تحریکوں کوہوادی ہے ،اوریہ دھمکی دی ہے کہ پاکستان کوتوڑیں گے اورعبرت کامقام بنادیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاذمہ دارہے اورپاکستان میں دہشتگردتنظیموں کی مالی اوراسلحہ کے ذریعے معاونت کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کاچہرہ صرف دنیابلکہ ہندوستانی حکومت کے سامنے بھی عیاں ہوچکاہے ۔انہوں نے پاکستان میں انڈیاکی مداخلت پرکمیشن کامطالبہ کیا۔سینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاکہ ڈھاکہ میں ہندوستانی وزیراعظم کے پاکستان کوتوڑنے کے بیان پرفخریہ اندازاختیارکرنے کانوٹس لیناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حکمرانوں کاپاکستان کے بارے میں ذہنیت تبدیل نہیں ہوتی ہے اوراب بھی انڈیاپاکستان کوتنہاکرنے اورتوڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان افغانستان اورطالبان کے مابین مذاکرات کوناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے ،پاکستان کی وزارت خارجہ کوبین الاقوامی سطح پربے نقاب کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔انہوں نے بہارمیں بی جے پی حکومت کی شکست پرہندوستان کی امن پسندجماعتوں کومبارکبادپیش کی ۔سینیٹرسسی پلیچونے کہاکہ انڈسیامیں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعدخانہ جنگی میں اضافہ ہواہے اوردنیاکے سامنے انڈیاکی موجودہ حکومت کاچہرہ عیاں ہواہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اورتمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات قائم رکھناچاہتاہے ۔سینیٹرنہال ہاشمی نے کہاکہ یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے ،وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کوتوڑنے کی سازش کااعتراف کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی وزیراعظم کامعاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں جاناچاہئے ۔سینیٹرطاہرمشہدی نے کہاکہ دنیاکوہندوستان کابدصورت چہرہ دکھانے کیلئے پاکستان کوبھرپوراقدامات کرنے چاہئیں ،سینیٹرجنرل(ر)عبدالقیوم نے کہاکہ مودی حکومت کے موجودہ اقدامات جنیواکنونشن کی خلاف ورزیاں ہیں ،پاکستان کوتوڑنے میں ہندوستان کااعتراف اورسازشوں کودنیاکے سامنے لایاجائے ،سینیٹرشاہی سیدنے کہاکہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان کے بعدہمیں اپنے گریباوں میں جھانکناچاہئے اورپاکستان کومضبوط کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل کرکام کریں ،سینیٹراشوک کمارنے کہاکہ نریندرمودی کی وجہ سے خطے کاامن خطرے میں پڑگیا،پاکستان کے وزیرخارجہ اس مسئلے کوعالمی سطح پراٹھائیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہندوستانی وزیراعظم کے اس طرح کے بیانات کامنہ توڑجواب دیں گے ۔بحث کوسمیٹتے ہوئے وزیرخارجہ امورکے مشیرسرتاج عزیزنے کہاکہ 7جون کویہ بیان نریندرمودی نے دیاتھااورپاکستان نے اس کی سخت مذمت کی تھی اس سلسلے میں قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قراردادیں بھی منظورکی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ نے عالمی سطح پرمختلف ممالک کوہندوستانی حکومت اورراکی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کوفراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی وزیراعظم کایہ بیان اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے ،ہم عالمی سطح پرہندوستان کی پالیسیوں کوہرسطح پربے نقاب کریں گے