بھارت اور بنگلہ دیش پر پاکستان کے واجبات14ارب روپے تک پہنچ گئے ،بھارت پاکستان کے 5ارب 45کروڑ روپے ، بنگلہ دیش 8ارب 56کروڑ روپے کا مقروض ،تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں آنے والے مالی اثاثوں، زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا، طلائی سکے اور سیکیورٹیز 68سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو ادا نہیں کیے ، اسی طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت مشرقی پاکستان میں پاکستان کی زیر گردش کرنسی، سیکیورٹیز اور ذخائر کی مد میں پھنس جانے والے بھاری مالیت کے اثاثے وواجبات بنگلہ دیش نے آج تک پاکستان کو ادا نہیں کیے
پیر 9 نومبر 2015 09:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)بھارت اور بنگلہ دیش پر پاکستان کے اثاثوں اور واجبات کی مد میں مجموعی واجبات 14ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں آنے والے مالی اثاثوں، زیر گردش نوٹوں، برٹش انڈیا کے خزانے میں سے پاکستان کے حصے میں آنے والا سونا، طلائی سکے اور سیکیورٹیز 68سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو ادا نہیں کیے گئے۔
اسی طرح سقوط ڈھاکہ کے وقت مشرقی پاکستان میں پاکستان کی زیر گردش کرنسی، سیکیورٹیز اور ذخائر کی مد میں پھنس جانے والے بھاری مالیت کے اثاثے اور واجبات بھی بنگلہ دیش نے آج تک پاکستان کو ادا نہیں کیے۔ اس مد میں بھارت پاکستان کے 5ارب 45کروڑ روپے جبکہ بنگلہ دیش 8ارب 56کروڑ روپے کا مقروض ہے۔(جاری ہے)
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تصور کو عملی طور پر سیاہ کرنے کے باوجود دنیا میں جمہوریت کا چیمپیئن بننے والا بھارت اور اس کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے لیے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کے ساتھ وفادی داری نبھانے والوں کو چن چن کر تختہ دار تک پہنچانے والی بنگلہ دیش کی حکومت نے کبھی پاکستان کے اس قرض کو چکانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب پاکستان میں آنے جانے والی کسی بھی حکومت نے ان ملکوں سے پاکستانی عوام کے حق کا تقاضہ تک نہیں کیا جس کی وجہ سے اربوں روپے کی رقوم وصول نہ ہوسکیں۔ پاکستان کا مرکزی بینک 7دہائیوں سے اپنے کھاتوں میں بھارت کے ذمے اس رقم کا حساب کتاب درج کررہا ہے تاہم اس حساب کے بے باق ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کے کھاتوں کے مطابق مالی سال 2014-15کے اختتام تک بھارت پر واجب 5ارب 45کروڑ 9لاکھ 37ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ مالی سال 2014-15کے دوران سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے واجب اثاثوں کی مالیت میں 36کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی مالی سال 2013-14کے اختتام پر بھارت کے ذمے اثاثوں کی مد میں واجبات کی مالیت 5ارب 86کروڑ 68لاکھ 70ہزار تھی۔مالی سال 2014-15کے اختتام پر بھارت کے ہاتھوں غصب شدہ پاکستان کے حصے میں آنے والے سونے کے ذخائر کی مالیت 4ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پاوٴنڈ اسٹرلنگ کی شکل میں واجب اثاثوں کی مالیت 52کروڑ 87لاکھ 22ہزار روپے، گورنمنٹ آف انڈیا کی سیکیوریٹیز کی مد میں واجب اثاثوں کی مالیت 22کروڑ 82لاکھ روپے، اسی طرح قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے حصے میں آنے والی انڈین کرنسی کی واجب مالیت 68کروڑ 66لاکھ 27ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اثاثے قیام پاکستان کے وقت پاکستان مانیٹری سسٹم اینڈ ریزر بینک آرڈر 1947کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا سے پاکستان کو منتقل ہونا تھے تاہم یہ ادائیگیاں آج تک نہ ہوسکیں۔قیام پاکستان کے بعد کچھ عرصے تک دونوں ملکوں میں ایک ہی کرنسی رائج رہی پاکستان نے اپنی پہلی کرنسی نوٹوں کی طباعت کیلیے بھارتی ریزور بینک کو رقم کی ادائیگی کی تاہم بھارت یہاں بھی پاکستان سے ہاتھ کرگیا اور آج تک یہ کرنسی نوٹ پاکستان کو نہ مل سکے اس مد میں بھارت پر 4کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب ہے۔ سقوط پاکستان کے وقت مشرقی پاکستان میں بین الدفاتر لین دین کی مد میں 82کروڑ روپے کے واجبات پھنس گئے جو بنگلہ دیش نے آج تک ادا نہ کیے۔ اسی طرح مشرقی پاکستان میں پاکستان کے جاری کردہ قرضہ جات ایڈوانس اور کمرشل پیپرز جو اب بنگلہ دیش کی ذمے داری ہے پاکستان کو ادا نہیں کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 7ارب 70کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 9 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
پریکٹس میچ ، پاکستان نے نیپال کو 121 رنز سے شکست دیدی ، 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپالی ٹیم 205 رنز بناسکی،پاکستان کی طرف سے اظہر علی 73، شعیب ملک 63 اور محمد حفیظ 49 رنز کیساتھ نمایاں رہے
-
لوئر دیر: بیکری کے گودام میں آتشزدگی، 5 مزدور جاں بحق ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جاں بحق مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، پو لیس
-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی خواہش دم توڑنے لگی،کئی معروف شخصیات نے ان کی جماعت میں شمولیت سے معذرت کر لی۔ 13 ہزار دعوت ناموں میں صرف 40 سے 55 شخصیات نے مشروط شمولیت پر آمادگی ... مزید
-
ایف بی آر نے اداکارہ میرا کی آمدنی اور خرچ بارے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں
-
کراچی ،موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کا آپریشن کروڑوں کے اسمگل موبائل برآمد، کارروائی کے دوران مقامی تاجروں کی جانب سے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش رینجرز اہلکاروں نے ناکام بنادی
-
وزیراعلیٰ کی بغیر پروٹوکول بھاگڑیاں گاوٴں عرفان علی مرحوم کے گھرآمد،سوگوارخاندان کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے
-
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں میٹرک سے ایم اے تک کے امتحانات دینے والے قیدیوں سے فیس معاف کے لئے اقدامات شروع
-
خیبر پختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر محکمہ قانون سے رائے طلب
-
پنجاب میں جانورپالنے والوں کے لئے امداد کا اعلان،کسان کو تقریباً پانچ سو روپے یومیہ بچت کا منصوبہ شروع
-
دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواجہ سراؤں کو سرکاری محکموں میں ملازمتیں ملنا شروع ہو گئیں ،راولپنڈی نیشنل کالج آف آرٹس میں خواجہ سر آفس اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کر رہا ہے ، ڈائریکٹر ندیم عمر تارڑ ... مزید
-
گورنر مکہ کی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت،مقام ابراہیم کو بھی معطر شدہ آب زم زم سے غسل دیا گیا
-
روسی صدر کے وزیر امریکہ میں پر اسرار طو ر پر ہلاک
-
چین کی جانب سے مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے،امریکا
-
مودی کو حکومت میں رکھنا بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے، لالو پرساد،بہار میں شکست کے مودی کو استعفیٰ دے کر گجرات چلے جانا چاہیئے، اب منفی سیاسیت نہیں چلے گی،میڈیا سے بات چیت
-
بہارمیں غروراور گھمنڈ کی ہار ، سچائی اور بھائی چارے کی جیت ہوئی ، راہول گاندھی،بی جے پی کی شکست نے ثابت کیا نفرت کی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ،اروند کیجروال
-
برطانیہ نے روس کو ایبولا وائرس اور دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک قراردیدیا
-
بھارت کا غیرمحفوظ ایٹمی پروگرام،4 سال میں 11 سائنسدان غیر طبعی مو ت کا شکار،بھارت کے تابکاری مواد کے تشویشناک اخراج نے خطے میں خطرے کا الارم بجاکرعالمی دنیا کو متوجہ کرلیا
-
سپیکرقومی اسمبلی کا انتخا ب آج ہو گا ، سردار ایاز صادق ، جی جی جمال اور پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ،سردارایاز صادق کو 292سے زائد اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل، جی جی جمال ایاز ... مزید
-
ریحام بیڈروم میں عمران کے پالتوکتوں کے آنیکی مخالف تھیں ،برطانوی اخبار کا دعویٰ ، ریحام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنادی تھی،کتوں کو گھرسے باہرکمرے میں منتقل کرنے پرعمران خان کوشدید ناگواری تھی۔ ... مزید
-
جنرل راحیل شریف 15سے20نومبر تک امریکہ کا دورہ ، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
-
حکومت کا محصولات کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کافیصلہ
-
پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک2015، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا سرکریک ایریا میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سر کریک ایریا کا دورہ
-
ہمارے درمیان ایک دوسرے کے فکروسوچ کوبرداشت کرنے کی اشدضرورت ہے،رضاربانی ،پاکستان آج تاریخی موڑپرکھڑاہے جہاں سے تمام راستوں کے علاوہ صرف ایک ہی نجات کا جمہوری راستہ باقی ہے جوملک کی استحکام اوربقاء ... مزید
-
کالعدم تنظیموں کے داعش سے مبینہ روابط،نگرانی سخت،کوریج پر پابندی،اقوام متحدہ کی طرف سے مزید 12تنظیموں پر پابندی کے احکامات کے بعد کالعدم تنظیموں کی تعداد 60سے بڑھ کر72ہو گئی،سی آئی ڈی سندھ نے 13کالعدم ... مزید
-
بدعنوانی،اقرباپروری،بدانتظامی،تحریک انصاف نے حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر تیار کر لیا،لوڈشیڈنگ جاری،برآمدات میں کمی،محصولات اہداف سے کم، بڑے منصوبوں میں عدم شفافیت،لاگت میں بے ... مزید
-
بنکوں کو 10 ارب روپے غیر قانونی ادا کرنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب تبدیل ، اعلی پیمانے پر انکوائری شروع
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا سامان بنی گلہ سے منتقل کردیا گیا ، ریحام کے بھانجے یوسف خان سامان لے گئے
-
حکومتی دعووٴں کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا ،وزارت پانی و بجلی نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کے لیے بجلی کے بلوں پرمزیدٹیکس لگانے کی حکمت تیارکرلی، اس مقصد کے ... مزید
-
بھارت اور بنگلہ دیش پر پاکستان کے واجبات14ارب روپے تک پہنچ گئے ،بھارت پاکستان کے 5ارب 45کروڑ روپے ، بنگلہ دیش 8ارب 56کروڑ روپے کا مقروض ،تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں آنے والے مالی اثاثوں، زیر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.