عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا سامان بنی گلہ سے منتقل کردیا گیا ، ریحام کے بھانجے یوسف خان سامان لے گئے

پیر 9 نومبر 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا سامان بنی گلہ سے منتقل کردیا گیا ، ریحام کے بھانجے یوسف خان سامان لے کر گئے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اتوار کو ریحام خان کا سامان بنی گالہ کے گھر سے ریحام کے بھانجے یوسف خان کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا ۔ ریحام کا برطانیہ سے لایا گیا ۔ ریحام خان کا برطانیہ سے لایا گیا کتا میکسیمس بھی بنی گالا سے بھیج دیا گیا ۔ سامان کی منتقلی عمران خان کی بہنوں ، بھانجوں کی نگرانی مین ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق بنی گالا کے گھر میں ریحام کا اب کوئی سامان نہیں رہا ۔