ہمارے درمیان ایک دوسرے کے فکروسوچ کوبرداشت کرنے کی اشدضرورت ہے،رضاربانی ،پاکستان آج تاریخی موڑپرکھڑاہے جہاں سے تمام راستوں کے علاوہ صرف ایک ہی نجات کا جمہوری راستہ باقی ہے جوملک کی استحکام اوربقاء کاراستہ ہے، ملک کواس جمہوری راستے پرچلنے نہیں دیاتووفاق پرایسے گہرے بادل منڈلائینگے کہ تاریخ میرے سمیت کسی کومعاف نہیں کریگی،مفتی محمودصاحب مذہبی، علمی اورسیاسی شخصیت کے مالک تھے جن کوآج ایک رول ماڈل تصورکیاجاتاہے،چیئرمین سینٹ کا مفتی محمودکانفرنس سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 09:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے چندشخصیات ہوں گے جنکو آج پوری قوم اورسیاسی ورکرعزت اوراحترام سے یاد کرتے ہیں جن میں مرحوم ومغفورحضرت مفتی محمودکااپناایک مقام ہے،مفتی محمودصاحب مذہبی، علمی اورسیاسی شخصیت کے مالک تھے جن کوآج ایک رول ماڈل تصورکیاجاتاہے۔انہوں نے کہامرحوم مفتی محمودصاحب نے جمہوریت کوآگے بڑھایااوروطن عزیزکو1973کے آئین کاایک ایساسایہ فراہم کیاجواسلامی،پارلیمانی اورجمہوری بھی تھااورجوپاکستان کے عوام کادیرینہ مطالبہ بھی تھا،وہ دستورآج بھی قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والی نسلیں مفتی محمودصاحب کے کرداروتعلیمات سے استفادہ کریگی،مفتی صاحب نے قوم کومدبرانہ طریقے سے حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب نے بھی غریبوں کی فلاح وبہودکانعرہ بلندکیاتھا اورآج بھی اس نعرے کی اشدضرورت ہے وہ شخصیت علم سے مالامال اوردلیل کی طاقت سے بات کرنے والی شخصیت تھی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حیات آبادپشاورمیں مفتی محمودکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائدمولانہ فضل الرحمان،مرکزی رہنماقومی وطن پارٹی آفتاب احمدخان شیرپاؤ، وفاقی وزیربرائے ورکس اینڈسروسزاکرم خان درانی، ممبرقومی اسمبلی غلام احمدبلورسمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما وکارکن موجودتھے۔چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہاکہ ہمارے درمیان ایک دوسرے کے فکروسوچ کوبرداشت کرنے کی اشدضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آج ایک تاریخی موڑپرکھڑاہے جہاں سے تمام راستوں کے علاوہ صرف ایک ہی نجات کا جمہوری راستہ باقی ہے جوملک کی استحکام اوربقاء کاراستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرملک کواس جمہوری راستے پرچلنے نہیں دیاتووفاق پرایسے گہرے بادل منڈلائینگے کہ تاریخ میرے سمیت کسی کومعاف نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :