جنرل راحیل شریف 15سے20نومبر تک امریکہ کا دورہ ، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 9 نومبر 2015 09:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 15سے20نومبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے اور سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اتوار 15سے20نومبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے جسمیں امریکی وزیر دفاع ،امریکی فوج کے سربراہ ،سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات ، خطے کی مجموعی سکیورٹی معاملات ، پاک امریکہ دفاعی تعاون کے امور ، افغان بارڈز کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :