بھارتی لڑکی کو پاکستان کی محبت کھینچ لائی ، امیر النساء نے اعجاز علی سے شادی کر لی،امیر النساء میری بیوی ہے،پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے،اعجاز علی کی حکومت سے اپیل

اتوار 8 نومبر 2015 10:23

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)بھارتی لڑکی کو پاکستان کی محبت کھینچ لے آئی ، امیر النساء نے پاکستانی نوجوان اعجاز علی سے شادی کر لی ،دولہا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ امیر النساء کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع دھن باد کے گاوٴں سا کی رہائشی 22 سالہ امیرالنسا کی ایک برس قبل گجرات کے نوجوان اعجازعلی سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس دوران امیر النسا مسلسل اعجاز علی پر بھارت آنے کے لئے زور دیتی رہی لیکن اعجاز علی نے بھارت میں پاکستانیون کے روا رکھے جانے والے سلوک کے مد نظر بھارت میں جانے سے معذوری ظاہر کی.اعجازکی مشکلات کا اندازہ کرتے ہوئے امیر النسا خود ہی اپنی محبت کو پانے کے لئے پاکستان آگئی ، گجرات میں دونوں نے کورٹ میرج کرلی،شادی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر النسا نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے خلاف زہراگلا جاتا ہے حالانکہ پاکستان میں اسے ہرجانب سے محبت ہی ملی ہے، وہ چاہتی ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ اسی ملک میں خوش و خرم زندگی گزاریں,اس موقع پر اعجاز علی نے حکومت سے اپیل کی کہ امیر النسا کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اسے اپنے والدین کے ساتھ رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :