عمران خان کا ڈاکٹر ز کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان،خیبر پختونخوا کی عوام نے ڈاکٹر زکو نہیں ہمیں تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا ہے،ہسپتالوں کی بہتری کیلئے آخری حدتک جاؤں گاجو ڈاکٹر اچھا کام کرے گا اسے انعام اور جو غلط کام کرے گا انہیں ضرور سزا دی جائے،تقریب سے خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 10:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر ز کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے ڈاکٹر کو نہیں بلکہ ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،ہسپتالوں کی بہتری کیلئے آخری حدتک جاؤں گاجو ڈاکٹر اچھا کام کرینگے انہیں انعام اور جو غلط کام کرینگے انہیں ضرور سزا دی جائے گی ،ہفتہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹروں کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا بلکہ ان کی عزت کرتا ہوں، ہم نے ملک میں تبدیلی کے لئے عوام سے ووٹ لئے ہیں اور خیبر پختونخوا سے ہم نے یہ تبدیلی کی شروعات کر دی ہے اگر ہم تبدیلی نہیں لا سکتے تو ہمیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا حال سب کے سامنے ہے ہم نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت ہر صورت ٹھیک کرنی ہے اور اس کے لئے تمام ڈاکٹروں کا تعاون چاہتے ہیں،کچھ ڈاکٹر ہمارے خلاف عدالت گئے ہیں ہم بھی ان کے خلاف عدالت جائیں گے ،ڈاکٹر وں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور وہ بھی صوبے میں تبدیلی چاہتے ہیں لیکن چند نام نہاد ڈاکٹرز بلیک میل پر اتر آئے ہیں ،میں ڈاکٹروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی لڑائی نہیں چاہتا بلکہ میں ان کی اور ان کے پیشہ کی بہت عزت کرتا ہوں ،عمران خان نے کہا کہ صوبے کی عوام نے مینڈیٹ ڈاکٹروں کو نہیں بلکہ تبدیلی کے لئے ہمیں ووٹ دیا ہے جو ڈاکٹر ہمارے خلاف عدالت گئے ہیں ہم بھی آج اعلان کرتے ہیں کہ ان ڈاکٹروں کا سامنا کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے ،میں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ جو ڈاکٹر اچھے کام کریں گے ان کو ضرور انعام ملنا چاہیے اور جو ڈاکٹر غلط کام کریں گے ہم اسے ضرور سزا دلوائیں گے

متعلقہ عنوان :