خیبر ایجنسی،وادی تیراہ اور راجگل میں فضائی کارروائی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی، کئی ٹھکانے تباہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا گیا

اتوار 8 نومبر 2015 10:16

راولپنڈی، خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء)وادی تیراہ اور راجگل میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فضائی کارروائی میں 23 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی ، کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر اثر ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں خیبر ایجنسی راجگل میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس میں 15 دہشتگرد ہلاک اور ان کے کئی محفوظ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ،سکیورٹی حکام کے مطابق مذکورہ فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی گئی جس سے 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،خفیہ ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیاگیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :