طلاق کے بعد ریحام خان نے باضابطہ بیان جاری کردیا، عمران خان کے ساتھ طلاق نامے پر دستخط کردیئے،‘ رشتے کے ٹوٹنے کی اصل وجہ تعلق ٹوٹ گیا تھا،میڈیا نے ثبوت کے بغیر کئی الزامات لگائے ہیں مالی معاملات سے تعلق تمام افواہیں غلط ہیں،عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں عمران خان کا معدہ صاف کرانے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں ‘ جسمانی تشدد کی خبریں بھی غلط ہیں،بیان

اتوار 8 نومبر 2015 10:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2015ء) عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے باضابطہ بیان جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ طلاق نامے پر دستخط کردیئے ہیں‘ رشتے کے ٹوٹنے کی اصل وجہ تعلق ٹوٹ گیا تھا۔ میڈیا نے ثبوت کے بغیر کئی الزامات لگائے ہیں مالی معاملات سے تعلق تمام افواہیں غلط ہیں‘ عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں عمران خان کا معدہ صاف کرانے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں ‘ جسمانی تشدد کی خبریں بھی غلط ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لندن جانے سے پہلے دکھی دل کے ساتھ لندن کا فیصلہ کیا تھا ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہوگا۔ عمران رضا کاظمی فلم کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ مالی معاملات دیکھتی ہوں میڈیا کا رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ریٹنگ کی دوڑ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان سے پانچ کروڑ اور فیصل وڈا سے آٹھ کروڑ لینے کا الزام بھی غلط ہے میں اورمیرے بچے اب اپنی زندگی دوبارہ شروع کریں گے ۔ بہت جلد اینکر پرسن کے طور پر کام شروع کروں گی جلد پاکستان میں آؤں گی اور سماجی کاموں کے حوالے سے اپنی سوچ جاری رکھوں گی۔ زلفی بخاری میری بھائیوں کی طرح ہیں ان کا کردار قابلس تائش ہے۔