چینی سرمایہ کاروں کی خیبرپختونخوا حکومت کو گدھوں کی افزائش کا فارم بنانے میں تعاون کی پیش کش

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)گدھا ہے تو اب بھی گدھا لیکن اس کی قدر و قیمت بڑھتی جارہی ہے، چینیوں کو گدھے کے سارے گن معلوم ہیں، اسی لیے چینی سرمایا کاروں نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو گدھوں کی افزائش نسل کے فارم کے قیام میں تعاون کی پیش کش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی سرمایا کاروں کا کہنا ہے کہ کسانوں کوجدیدفارمزکے قیام میں مدد دی جائےگی، گدھوں کو خرید کر چین بھیجا جائے گا،تو کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سےچینی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی اور گدھوں کی افزائش کےفارم کےقیام میں تعاون کی پیشکش کردی۔ چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حلال جانوروں کےفارمز کے قیام میں بھی سرمایہ کاری پر غور کیاجاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے حکام کو چینی سرمایا کاروں کی پیش کش کے قابل عمل ہونےکاجائزہ لینےکی ہدایت کردی۔