سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، فزیکل پلاننگ ہاوٴسنگ سیکٹرکے 3ارب62کروڑ50لاکھ کے تین منصوبوں کی منظوری ،ٹرانسپورٹ اینڈکمیونیکیشن کے 72ارب50کروڑ کے دومنصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کوبھیجوادیئے گئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فزیکل پلاننگ ہاوٴسنگ سیکٹرکے 3ارب62کروڑ50لاکھ کے حامل تین منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ ٹرانسپورٹ اینڈکمیونیکیشن کے 72ارب50کروڑروپے کے دومنصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کوبھیجوادیئے گئے ،جمعہ کوسنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا،اس موقع پروفاقی وزیرترقیاتی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے 3ارب62کروڑسے زائدکے تین پروجیکٹس کی منظوری دیدی ،جبکہ 72ارب50کروڑ روپے مالیت کے دومنصوبوں کوقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کوبجھوادیئے ،منظورہونیو الے منصوبوں مں فزیکل پلاننگ اینڈہاوٴسنگ سیکٹرکے تین منصوبے شامل ہیں ،جس وزارت داخلہ سپانسرکریگی ،اس کے لئے رواں مالی سال کے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام میں دوارب پانچ کروڑروپے کی رقم بھی مختص کی ہوئی ہے اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ اینڈکمیونکیشن شعبہ کے تین پروجیکٹس جن مین اسلام آبادئیرپورٹ کوملانے والے روڈکومنظوری کیلئے ایکنک کوبجھوادیا،26کلومیٹرکاروڈلنک جونیواسلام آبادائیرپورٹ کودیگرروڈنیٹ ورک سے ملائے گایہ منصوبہ 12ارب67کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہوگااوراس کیلئے 2015-16ء کے پی ایس ڈی پی میں 70ملین روپے کی رقم مختص کی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیواسلام آبادائیرپورٹ کوملانے والے روڈسے متاثرہونے والی دیگرزمین کامنصوبہ59ارب80کروڑروپے میں مکمل ہوگااوراس کے لئے موجودہ پی ایس ڈی پی میں 1ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ان منصوبوں کوکمیونیکیشن ڈویژن کریگا