سانحہ سندرفیکٹری ،خانیوال کاشاہد51گھنٹے بعدزندہ نکل آیا،ورثاء نے کسی اورکی لاش شاہدسمجھ کردفنادی ، والدین کاغم خوشی میں بدل گیا،اللہ کے حضورسربسجودہوگئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:20

لاہور،خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)سانحہ سندراسٹیٹ کے 51گھنٹے بعد18سالہ شاہدکوزندہ نکال لیاگیا،ماتم کرنے والے والدین کاغم خوشی میں بدل گیا،کسی اورکوشاہدسمجھ کرلاش لے جاکردفن کرنے والے والدین اللہ کے حضورسربسجودہوگئے ،فیکٹری حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد40،زندہ نکالے جانے والوں کی113ہوگئی ،مزید20سے25افرادکے ملبے تلے دبے ہونے کاخدشہ ہے ۔

جمعہ کے روزفیکٹری حادثے کے بعدملبے کوہٹانے کاکام جاری رہا،اس دوران ریسکیوٹیموں نے ملبے سے مزیدلاشیں نکالیں جس کے بعدفیکٹری حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد40ہوگئی ہے اورابھی بھی ملبے کوہٹانے کاکام جاری ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے کے نیچے دبک کربیٹھے ایک شخص کوزندہ نکال لیاگیا،جس کی عمر18سے 20سال اورنام شاہدبتایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

شائدچھت کے نیچے کونے میں دبک کربیٹھاتھااورامدادی ٹیموں نے جب چھت میں سوراخ کیاتووہ خودگھٹنوں کے بل چل کراس جگہ تک آیاجسے پہلے ڈرپ لگائی گئی اورپھرہسپتال منتقل کیاگیا،شاہدکاکہناتھاکہ اس کی ٹانگ اورگھٹنوں پرکچھ زخم آئے ہیں تاہم وہ بالکل ٹھیک ہے شاہدکے معجزانہ طورپربچ جانے کے بعدجب گھروالوں سے اس کارابطہ ہواتوایک اوربات سامنے آئی شاہدکے گھروالے خوشی سے نڈھال ہوگئے کہ ان کالخت جگرزندہ ہے کیونکہ وہ شاہدکی جگہ ایک اورنامعلوم اورنہ پہنچانے والی لاش شاہدکی سمجھ کرلے گئے تھے اوراس کودفن بھی کردیاگیاتھا۔

شاہدکے والدین اپنے بیٹے کوزندہ دیکھ کررب کے حضورسربسجودہوگئے ،دوسری جانب فیکٹری مالک رانااشرف کی نمازجنازہ ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں اداکی گئی ،جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی ،نمازجنازہ کے بعدانہیں ماڈل ٹاوٴن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا