پاک فوج کی صلاحیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے،یہ میدان جنگ میں سخت جان فوج ہے،آرمی چیف ،جسمانی تربیت سے پیشہ وارانہ مہارت میں نکھار آتا ہے،جنرل راحیل شریف کا ا ٹک کے قریب جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب

ہفتہ 7 نومبر 2015 09:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی صلاحیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے پاک فوج میدان جنگ میں سخت جان فوج ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے گزشتہ روز اٹک کے قریب جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی صلاحیت اور تربیت عالمی معیار سے بڑھ کر ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین جنگجوں میں شامل ہیں پاک فوج سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی ایونٹ میں ریکارڈ ہولڈر سپاہیوں کی تعریف کی اور بہترین کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ بہترین معیار برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جسمانی تربیت سے پیشہ وارانہ مہارت میں نکھار آتا ہے مربوط تربیت جنگی جنون کا روح ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے ۔