کراچی میں تباہی پھیلانے کا بھارتی خفیہ منصوبہ بے نقاب، منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے16جون کو بنایا تھا، انکشاف گرفتار دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ سے ہوا، منصوبے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کو خون میں نہلانا تھا، ذرائع

جمعہ 6 نومبر 2015 09:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) کراچی میں تباہی پھیلانے کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تھنڈر بولٹ نامی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، رواں سال جولائی کے تیسرے ہفتے میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی جانا تھیں، منصوبے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کو خون میں نہلانا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا، منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے16جون کو بنایا تھا، حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا انکشاف گرفتار دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ کی فرانزک رپورٹ سے ہوا، لیپ ٹاپ سے دہشت گردی کے منصوبے کی تفصیلات اور کئی اہم دستاویزات ملی ہیں۔

منصوبے کی ہدایت وکرم بھٹا چاریہ نامی شخص نے دی، رپورٹ میں مزید کہا گہا ہے کہ منصوبے کے تحت اولڈ سٹی ایریا میں دہشت گردی کی جانی تھی۔ منصوبے کو آپریشن تھنڈر بولٹ کا نام دیا گیا تھا۔ حاصل ہونے والے کچھ کاغذات پر وشال مولجی کے بھی دستخط موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :