ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو قتل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،شیری مزاری، مخالفین افواہوں کے ذریعے عمران خان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،ترجمان تحریک انصاف

جمعہ 6 نومبر 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے عمران خان کو قتل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی مخالفین افواہوں کے ذریعے عمران خان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی رہنماؤں پر الزام لگانا نہایت شرم ناک عمل ہے پارٹی رہنماؤں کا عمران خان اور ریحام خان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا پارٹی رہنماؤں کو طلاق کے حوالے سے الزام ٹھہرنا درست نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف چینل پر آکر لوگ مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ریحام خان عمران خان کو قتل کرنا چاہتی تھی کوئی یہ کہ رہا ہے کہ خان کو قتل کرنا چاہتی تھی کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ عمران اور ریحام میں مالی سٹیلمنٹ بھی ہوگی ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے والے سازشی ذہن کی عکاسی کرتے ہیں جو عمران خان اورتحریک انصاف کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے